
ایکنا نیوز- روزنامه ڈیلی میل؛ کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رخاین میں حالیہ مظالم کے آغاز سے اب تک ۶۰۳ هزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں سہولیات کے فقدان کے باوجود یہاں پہنچ چکے ہیں۔
میانمار میں فوج اور بودھسٹوں کے مظالم سے جان بچانے کے لیے روہنگیا مسلمان یہاں کا رخ کررہے ہیں اور بنگلہ دیش کی حکومت نے بھی خبردار کیا ہے کہ انکی بے تحاشا تعداد کنٹرول سے باہر ہوسکتی ہے۔
روزنامہ انڈیپنڈینٹ کے مطابق یونیسف نے رپورٹ دی ہے کہ کم از کم ساڑَھے تین لاکھ روہنگیا بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں اور بدترین حالات میں بنگلہ دیش میں بسرکررہے ہیں
یونیسف کے مطابق ہرہفتے میں ۱۲ هزار روہنگیا بچے بنگلہ دیش پہنچتے ہیں جنمیں اکثر کو شدید جسمانی اور نفسیاتی مسایل کا شکار ہیں۔/