
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «صدی البلد» کے مطابق فلاپین کے مفتی اعظم شیخ عبدالواحد علی انجو کے مطابق فلپاین میں مسلمان کل آبادی کا دس فیصد ہے جنکی اکثریت میندانائو، پالاوان اور مورو میں سکونت پذیر ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں ڈھایی ہزار مساجد آباد ہیں جنمیں پہلی مسجد «سولو» نویں صدی سے متعلق ہے جبکہ مساجد کے علاوہ مختلف فلاحی اور اسلامی مراکز بھی کام کررہے ہیں۔
مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ فلپاین میں اسلام چھٹی صدی کو آیا ہے اور مسلمان تجار جو یہاں کاروبار کی غرض سے یہاں آئے تھے انکے زریعے سے اسلام یہاں پر آیے۔
تاریخ کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ فلپاین کے بعض جزایر ماضی میں اسلامی ممالک کا حصہ رہے ہیں/.