
ایکنا نیوز- آستانہ علوی کے مطابق صوبہ زی وقار کے مختلف علاقوں میں زایرین کے لیے قرآنی آرام گاہیں بنائی گئیں ہیں جنمیں زایرین کی قرآت صحیحح کرانے اور نماز کی درستگی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
قرآنی اسٹاپ کے انچارج «عبدالحسین حمد چکی»، کے مطابق زایرین کی قرآت اور مختصر سورتوں کو سکھانے اور درستگی کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ قرآنی پروگرام مقامات مقدسہ اور قرآن انجمنوں کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے
زی وقار صوبے کے شہر ناصریہ کے دارالقرآن میں قرآن انجمنوں اور رضا کار فورسز حشدالشعبی کے تعاون سے قرآنی محفل بھی گذشتہ روز منعقد کی گیی/.
