
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق خانہ فرھنگ ایران کراچی کے ڈایریکٹر محمدرضا باقری نے جامعه المصطفی(ص) کراچی کا دورہ کیا اور وہاں کے پرنسپل حجتالاسلام عقیل موسی سے گفتگو کی ۔
عقیل موسی نے جامعه المصطفی(ص) کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور دونوں اداروں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا
خانہ فرھنگ کراچی کے ڈایریکٹر نے بھی مذہبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون پر آمادگی کا اظھار کیا اور ان شعبوں میں ہم آہنگی کو اہم قرار دیا.
باقری نے کہا کہ اس سے پہلے بھی گذشتہ سال کو کراچی کے ایک خواتین مرکز کے تعاون سے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تھا جسکے مثبت اثرات اور نتایج نکلے۔
انکا کہنا تھا کہ مذکورہ ورکشاپ میں ۶۰ اعلی تعلیم یافتہ خواتین شریک تھیں جو خانہ فرھنگ کے ہال میں منعقد ہوئی تھی اور اس سال خانه فرهنگ ایران کا ارادہ ہے کہ جامعه المصطفی(ص) کے تعاون سے اعلی تعلیم یافتہ جوانوں اور اساتذہ کے لیے قرآنی طرز زندگی کے عنوان سے ورکشاپ منعقد کرے/.