
ایکنا نیوز- روزنامہ انڈیپینڈنٹ کے مطابق داعش کا ممبر حملہ آورسیف اللہ حبیب اللہ ازبک باشندے نے پہلے گاڑی سے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر سڑک کنارے کھڑے افراد پر گاڑی چڑھا دی بعد ازاں اس سے ایک اسکول بس کو بھی ٹکر ماری۔
مذکورہ حملہ 11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے بعد تعمیر یادگار کے قریب کیا گیا جہاں اسکولوں کی بڑی تعداد موجود ہے تاہم اسے نیویارک میں ستمبر 2001 کے حملے کے بعد سے اب تک کا سب سے خطرناک حملہ قرار دیا جارہا ہے۔
اس خطرناک حملے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار بھی کرلیا۔
نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق حملہ آور نے اپنی گاڑی سے اتر کر فائرنگ بھی شروع کردی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہوگیا جسے فوری گرفتار کرلیا گیا۔
کمشنر نیویارک پولیس نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ امریکہ کے مسلم کونسل نے واقعے کی مذمت کرتے ہویے ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔