
ایکنا نیوز- آستانہ عباسی اور آستانہ حسینی کے موکب انچارج «ریاض نعمه سلمان» کے مطابق زایرین کی خدمت کے لیے رجسٹرڈ موکبوں کی تعداد دس ہزار سے زاید ہوچکی ہے
انکا کہنا تھا کہ موکب انچارج اور مالکان کو ہدایت کی گیی ہے کہ صفائی اور سیکورٹی مسایل کا خاص خیال رکھیں۔
سلمان کے مطابق حرم مطهر امام حسین(ع) میں داخلے کے لیے ماتمی دستوں کو خاص شیڈول دیا گیا ہے اور تاکید کی گیی ہے کہ وہ مقررہ دن اور وقت کے مطابق حرم میں داخل ہوجائیں۔
قابل ذکر ہے کہ شهادت امام حسین(ع) کے چہلم کی مناسبت سے دنیا بھر سے کروڈوں زایرین کربلا میں حاضری دیں گے/۔