ہزاروں پاکستانی زائرین چہلم امام حسین میں شرکت کیلئے کربلا روانہ

IQNA

ہزاروں پاکستانی زائرین چہلم امام حسین میں شرکت کیلئے کربلا روانہ

14:38 - November 05, 2017
خبر کا کوڈ: 3503767
بین الاقوامی گروپ: چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لئے اس وقت دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان عراق کے شہر کربلا کی جانب سفر کر رہے ہیں جبکہ مزید زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ہزاروں پاکستانی زائرین چہلم امام حسین میں شرکت کیلئے کربلا روانہ

ایکنا نیوز- شفقنا- عراقی ذرائع کے مطابق اب تک بارہ لاکھ سے زائد غیر ملکی زائرین فضائی اور زمینی راستوں سے عراق پہنچ چکے ہیں۔ چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لیے پاکستان بھر سے تیس ہزار زائرین تفتان پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق اب تک تیس ہزار زائرین کو کوئٹہ سے ایران کی سرحد پر پہنچا دیا گیا ہے جن میں سے پندرہ ہزار ضابطے کی کاروائی مکمل کر کے ایران میں داخل ہو گئے ہیں جبکہ سات سے آٹھ ہزار زائرین کو آئندہ دو روز کے اندر امیگریشن ضابطے اور قانونی مراحل طے کرنے کے بعد پاکستان سے ایران میں داخل ہونے کی اجازت دے دی جائے گی۔
پاکستان میں تعیینات ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ ایران کے سفارتی مراکز سے چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کو تیزی کے ساتھ ویزے جاری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ اس سال دو لاکھ پاکستانی زائرین کو اربعین امام حسین میں شرکت کے لیے ایران میں قیام اور عراق کا ٹرانزٹ ویزہ فراہم کیا جائے گا۔

نظرات بینندگان
captcha