بین الاقوامی گروپ: پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے روہڑی میں امام بارگاہ باب کربلا کو نشانہ بنانے کے لیے آنے والے 3 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے
ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے روہڑی میں امام بارگاہ باب کربلا کو نشانہ بنانے کے لیے آنے والے 3 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رینجرز ترجمان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حساس اداروں نے اطلاع دی تھی کہ وہابی دہشت گرد چلہم امام حسین (ع) کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ رینجرز ترجمان کے مطابق مذکورہ معلومات کو مد نظر رکھتے ہوئے رینجرز نے روہڑی میں قائم باب کربلا امام بارگاہ کے قریب چیکنگ کا سخت انتظام کررکھا تھا۔