
ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف» کے مطابق عراق کے قرآنی مراکز ، قرآنی کونسل اور مقامات مقدسہ کے تعاون سے لگائے گیے قرآنی کیمپ بیس روزہ سرگرمیوں کے بعد بند کردیے گیے ہیں
قرآنی کیمپوں کے انچارج«محمد خلیل» کا اس بارے میں کہنا تھا: عراق کے تیرہ صوبوں میں ۴۵۰ قرآنی کیمپس لگایے گیے تھے۔
انکا مزید کہنا تھا: قرآنی کیمپوں میں ۴ هزار قرآنی ٹیچرز ڈھایی سو میڈیا گروپس مصروف عمل تھے.
قابل ذکر ہے کہ مختلف قرآنی مراکز اور مقامات مقدسہ کے قرآنی شعبوں کے تعاون سے مسلسل تین سالوں سے اربعین کے ایام میں زایرین کے استفادے کے لیے اربعین واک کے راستوں میں قرآنی کیمپوں کا اہتمام کیا جاتا ہے
ان کیمپوں میں نماز اور قرائت قرآن کی درست ادائیگی ، چھوٹی سورتوں کا حفظ، شرعی احکام اور قرآنی محفلوں کا انتظام کیا جاتا ہے /.
3661727