چھبیس نومبر؛ روهینگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے فرانس میں فٹسال میچیز کا اہتمام

IQNA

چھبیس نومبر؛ روهینگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے فرانس میں فٹسال میچیز کا اہتمام

6:53 - November 12, 2017
خبر کا کوڈ: 3503792
بین الاقوامی گروپ: فرانس کے اسلامی فلاحی ادارے کے تعاون سے پیرس میں دوستانہ فٹسال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے

چھبیس نومبر؛روهینگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے فرانس میں فٹسال میچیز کا اہتمام


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے khaberni.com؛ کے مطابق سولہ ٹیموں کے درمیان پیرس میں مختصرفٹسال futsal ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے جسکی آمدنی کو روہنگیا مسلمانوں کے لیے بھیجوایا جائے گا

الجزایر کے فٹبالر«سفیان فغولی»، جو ترک فٹبال کلب «گالاٹاسرای» میں کھیلتا ہے انہوں نے نے اس ٹورنامنٹ کی حمایت کرتے ہوئے اس میں کھیلنے پر آمادگی کا اظھار کیا ہے۔

وہ لکھتا ہے کہ " روهینگیا مسلمانوں کے لیے اس ٹورنامنٹ میں کھیلنا میرے لیے اعزاز ہوگا».

انہوں نے عوام کو ان میچوں میں شرکت کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ فرانس کے «نجات اسلامی» فلاحی ادارے کے تعاون سے اس ٹورنامنٹ کو منعقد کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے جسکا نعرہ « روهینگیا مسلمانوں کی مدد» ہوگا.

پروگرام کے مطابق چھبیس نومبر سے ٹورنامنٹ پیرس کے سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا جسمیں ۱۶ ٹیم شرکت کریں گی اور ہر کھلاڈی اعزازی طور پر پینتس یورو مدد بھی کریں گے۔

ٹورنامنٹ میں حاصل تمام رقم روہنگیا مسلمانوں کو بھیجوایا جائے گا/.

3662070

نظرات بینندگان
captcha