
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے hemeltoday؛ کے مطابق نشمیلز (Nash Mills میں خستہ حال کلیسا کو مسجد میں بدلنے کی درخواست چار سال قبل دی گیی تھی۔
اس سے پہلے اس درخواست کو علاقے میں کارپارکنگ نہ ہونے کے بہانے سے رد کردی گیی تھی۔
نئی مسجد کو پرانی مسجد خیابان آلبانز هیل (Albans Hill) کی جگہ تعمیر کرنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے جسمیں پانچ سو سے زاید نمازی یکجا عبادت کرسکتے ہیں۔
برطانیہ میں اسلام دوسرا بڑا مذہب شمار کیا جاتا ہے اور ایک سروے کے مطابق سال ۲۰۱۰ میں مسلمانوں کی تعداد تین ملین تک پہنچ چکی تھی/۔
