
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے eveningnews24؛ کے مطابق نورویچ شہر کے رز لین Rose Lane) علاقے کی مسجد میں ہفتے کو اوپن مسجد ڈے کے طور پرمنایا گیا
اس پروگرام کا مقصد غیر مسلموں کو مسلمانوں سے اسلام سے آشنا کرنا، غلط تصورات دور کرنا اور اسلاموفوبیا کا مقابلہ بتایا جاتا ہے۔
اس پروگرام میں غیر مسلموں کو دعوت دی گیی تھی کہ وہ مسجد میں اسلامی کتب اور پوسٹروں کو دیکھے اور اسلام کے حوالے سے سوالات کریں۔
نورویچ مسجد کے ترجمان سراجالاسلام کا کہنا تھا : اوپن مسجد پروگرام اسلام فوبیا سے مقابلے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا: چار سال سے یہ پروگرام منعقد ہوتا آرہا ہے اور ہر بار مقامی لوگ بھرپور انداز میں اسکی پذیرائی کرتے ہیں/۔