
ایکنا نیوز- ایکنا نیوز- خبررساں ادارے alwatannews.net؛ کے مطابق «سید جنید عالم» قرآنی مقابلہ بحرین کی قرآںی انجمن کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے.
مقابلوں کی کمیٹی کے انچارج عبدالغنی عمری کا کہنا ہے: پندرہواں قرآنی مقابلہ بعنوان «سید جنید عالم» ہفتے کے دن سے منامہ کے «الفاتح» اسلامی مرکز میں شروع ہوگا جو چار دن تک جاری رہے گا۔
انکا کہنا تھا کہ مقابلوں کی اختتامی تقریب بدھ (اول آذرماه) کو نماز مغربین کے بعد منامہ کے «الفاتح» اسلامی مرکز میں منعقد ہوگی جسمیں مصر کے نامور قاری «احمد احمد نعینع»، بطور مہمان خصوصی شرکت اور اعزازی تلاوت کریں گے۔