
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے البحرین الیوم کے مطابق بحرین میں انسانی حقوق اور ڈیموکریسی مرکز (بیرد) نے آیتالله عیسی قاسم کو فوری علاج کی سہولت میسر کرنے کا مطالبہ کیا ہے
تنظیم کے ڈایریکٹر احمد وداعی کا کہنا ہے: بحرین بادشاہ «حمد بن عیسی آلخلیفه» کی جانب سے عمر رسیدہ رہنما آیتالله عیسی قاسم پر سخت پہرہ انتہائی ظالمانہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں امریکی صدر سے بحرینی بادشاہ کی ملاقات کے بعد گذشتہ سال سے اب تک آیتالله عیسی قاسم کو نظربند رکھا گیا ہے.
آیتالله عیسی قاسم کی تشویشناک جسمانی حالت کی خبر پر بحرین میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ادارہ عفو بینالملل نے بھی فوری طور پر آیتالله عیسی قاسم کو ڈاکٹرز مہیا کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بحرین کے علما نے اس صورتحال میں خاموشی کو ناجایز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اب آیتالله عیسی قاسم کی آزادی تک آرام سے بیھٹنا گویا انکے قتل پر رضامند ہونا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ساٹھ فیصد شیعہ آبادی کے باوجود شیعہ لیڈر آیتالله عیسی قاسم کو گذشتہ سال سے قید میں رکھا گیا ہے۔/