IQNA

8:34 - December 08, 2017
خبر کا کوڈ: 3503910
بین الاقوامی گروپ: بین الاقوامی گروپ: مختلف مذہبی جماعتوں نے ٹرمپ کے فیصلے کو امت مسلمہ کے دل پر خنجر گھونپنے سے تعبیر کیا ہے

امریکہ اور اسراییل کے خلاف پاکستان میں آج ملک گیر احتجاج کا اعلان

 

ایکنا نیوز-امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کئے جانے کے اعلان کے خلاف آج جمعےکو مختلف شہروں میں مظاہرے کئے جائیں گے ۔

مجلس وحدت مسلمین، جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتوں نے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ لاہور، ، راولپنڈی اور فیصل آباد اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

مختلف جماعتوں نے امریکی اقدام کو مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کی کوششوں کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے اسکے نتایج سے خبردار کیا ہے۔

جمعرات کو بھی مختلف شہروں میں امریکہ کے خلاف مظاہرے ہویے۔

امریکہ اور اسراییل کے خلاف پاکستان میں آج ملک گیر احتجاج کا اعلان

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: