IQNA

8:24 - December 28, 2017
خبر کا کوڈ: 3503998
بین الاقوامی گروپ: شیعہ سنی علما نے عالم اسلام کے اتحاد کو امریکہ اور اسراییل سے مقابلے کے لیے لازم قرار دیا

ایکنا نیوز- ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے اسلام آباد میں  آزادی قدس قومی کانفرنس منعقد ھوئی جسمیں  ڈاکٹر ابوالخیر زبیر،علامہ عارف حسین واحدی،میاں محمد اسلم،جناب ثاقب اکبر،علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اور دیگر ان نے خطاب کیا اور ٹرمپ کے اعلان کی بھر پور مذمت کی گئی-

      شیعہ علما کونسل کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنا اور اپنے سفارتخانہ کووھاں منتقل کرنے کے اقدام کو مسلم دنیا اور فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ قرار دیتے ھوئے کہا کہ اب تمام امت کے اتحاد کی اشد ضرورت ھے مسلمان ممالک کو لڑا کر امریکا مسلسل اسرائیل کو مضبوط کرنے کی پالیسی پر گامزن ھے اس حساس موقعہ پر اگر مسلمان ممالک متحد ھو کر آمریکا کے اس فیصلے کو مسترد کریں جن ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ھیں وہ ہمت اور غیرت کریں اور یہ تعلقات ختم کر دیں تو اس کا عالمی سطح پر امت اسلامیہ کے اتحاد کا تاثر جائیگا

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: