
ایکنا نیوز- سوڈان کی قرآن انجمن کے مطابق نویں قرآنی مقابلے «خرطوم قرآنی ایوارڈ» سات جنوری کو منعقد ہوں گے
قرآنی کمیٹی کے مطابق مقابلوں کے شرکاء کے لیے ویزا اور ٹکٹ کا اہتمام کردیا گیا ہے اور انکے لیے تمام دیگر انتظامات مکمل کرلیے گیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پچاس ممالک سے تہتر قرآء اور حفاظ کرام ان مقابلوں میں شریک ہوں گے۔
مقابلوں کے ہمراہ مختلف علمی اور ثقافتی سیمینار اور نشستیں بھی منعقد ہوں گی۔
نویں قرآنی مقابلے «خرطوم قرآنی ایوارڈ» علمی نشست میں مصری دانشور عمر عبدالکافی شحاتہ خطاب کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ «خرطوم قرآنی ایوارڈ» کے حفظ مقابلوں میں «محمدرسول تکبیری» ایرانی کی نمایندگی کریں گے/.