امریکہ تسلط قبول نہ کرنیوالے ممالک کیساتھ بدمعاشی کرتا ہے، علامہ ناصر عباس

IQNA

امریکہ تسلط قبول نہ کرنیوالے ممالک کیساتھ بدمعاشی کرتا ہے، علامہ ناصر عباس

8:54 - January 05, 2018
خبر کا کوڈ: 3504035
بین الاقوامی گروپ:امریکہ و اسرائیل عرب و عجم کے مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان دیکھنا چاہتے ہیں۔ جو اسلامی ممالک ان اقدامات کو تقویت دے رہے ہیں، وہ امت مسلمہ کے مفادات کے منافی اور یہود و نصاریٰ کے ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں۔

ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ طاغوتی قوتیں عالم اسلام کے خلاف اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کے لئے سخت بےچین دکھائی دے رہی ہیں۔ یہود و نصاریٰ کا اولین ہدف امت مسلمہ کو ٹکروں میں تقسیم کرکے ان کی طاقت کو کمزور کرنا ہے۔ یہ اسلام کے بدترین دشمن ہیں، جنہیں شکست سے دوچار کرنے کے لئے ہمارے پاس واحد ہتھیار اخوت و اتحاد ہے۔ جو حکمران صیہونی و نصرانی گروہوں کو اپنا خیر خواہ سمجھتے ہیں وہ دین اسلام کی بنیادی تعلیمات سے انکاری ہیں اور مفاد پرستی کی سیاست کر رہے ہیں۔ امریکہ و اسرائیل عرب و عجم کے مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان دیکھنا چاہتے ہیں۔ جو اسلامی ممالک ان اقدامات کو تقویت دے رہے ہیں، وہ امت مسلمہ کے مفادات کے منافی اور یہود و نصاریٰ کے ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ تاریخ شاہد ہے کہ یہود و نصاریٰ کی دوستی نے مسلمانوں کو ہمیشہ نقصانات سے دوچار کیا ہے۔ جن مسلم ممالک نے انہیں اپنا دشمن سمجھا وہ مضبوط ہوئے اور آج انہیں اقوام عالم میں نڈر اور باوقار قوم سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطٰی میں حالات کی خرابی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔ امریکہ سپرپاور کے زعم میں مبتلا ہے اور اپنی بالادستی پر کوئی آنچ نہیں آنے دینا چاہتا، یہی وجہ ہے امریکہ ہر اس ملک کے ساتھ بدمعاشی پر اتر آتا ہے، جو اس کے تسلط کو قبول نہیں کرتا۔ پاکستان اور خطے کی دیگر ریاستوں کا غیر مستحکم ہونا امریکی مفادات میں ہے۔ اس لئے امریکہ مسلمان ممالک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

نظرات بینندگان
captcha