خرطوم؛ قرآن میں تدبر سیمینار کا انعقاد

IQNA

خرطوم؛ قرآن میں تدبر سیمینار کا انعقاد

13:09 - January 12, 2018
خبر کا کوڈ: 3504064
بین الاقوامی گروپ: خرطوم قرآنی مقابلوں کے ھمراہ سوڈان کے جمعیت قرآن گروپ کے تعاون سے «قرآن میں تدبر» نشستوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  «furqan.sd؛ کے مطابق جمعیت قرآن اور دیگر اسلامی مراکز کے تعاون سے خرطوم قرآنی مقابلوں کے ہمراہ قرآن میں تدبر نشستوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے

 

مذکورہ سیمیناروں میں علما، دانشور اور قرآنی ماہرین قرآن میں تدبر کے موضوعات پر اظھار خیال کریں گے۔

 

جمعیت قرآن کے سیکریٹری معاذ فاتح، کا اس بارے میں کہنا ہے: اس سال قرآنی مقابلوں کی کوریج قابل تعریف تھی ۔

انکا کہنا تھا کہ جمعیت قرآن مرکز میں شرکاء اور عوام کی رش قابل دید تھی جس سے مقابلوں کی پذیرایی کا انداہ ممکن ہوجاتا ہے۔

 

 خرطوم ایوارڑ قرآنی مقابلے ہفتے کے آغاز سے  « اهل قرآن کا سوڈان میں استقبال اور پذیرایی» کے عنوان سے شروع ہویے تھے جسکی نظارت سوڈان کے صدر عمر حسن احمد بشیر کررہے ہیں ۔ مقابلوں کا اختتام کل بروز ہفتہ ہوگا

 

مقابلوں میں  سوڈان، سعودی عرب، قطر اور امارات کے قرآنی ماہرین ججز کے فرایض انجام دیں رہے ہیں۔

 

مقابلوں میں اکیاون ممالک سے طلبا اور طالبات شریک ہیں جو حفظ، ترتیل،تلاوت اور دیگر شعبوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

 

مقابلوں میں محمدرسول تکبیری ایران کی نمایندگی کررہے ہیں/.

3681209

نظرات بینندگان
captcha