بسیج امام کی دراس کرگل میں امدادی کارروائیاں

IQNA

16:37 - January 21, 2018
خبر کا کوڈ: 3504110

بسیج امام کی دراس کرگل میں امدادی کارروائیاں

بین الاقوامی گروپ: علاقے کے لوگوں نے بسیج امام کی اس غریب پرور فعالیت کی سراہنا کرتے ہوئے ادارے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آیندہ بھی اس طرح کے رضاکارانہ کام انجام دے کر عام عوام کے لئے سہولیت فراہم کریں

بسیج امام کی دراس کرگل میں امدادی کارروائیاں

ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ امام خمینی (رہ) میموریل ٹرسٹ کرگل کی ذیلی شاخ ’’بسیج امام‘‘ کے ھیڈ آفس سے بسیجی رضاکاروں کی ایک ٹیم زیر سربراہی احمد حسین اڈوائزر بسیج امام برائے تقسیم ملبوسات کی دوسری کھیب علاقہ دراس پہونچ گئی۔ جیسے ہی یہ کھیپ دراس پہونچ تو علاقہ بھر کے لوگ وہاں جمع ہوئے اور انہوں نے اپنے ضروریات ادارے کے سامنے رکھ کر امداد حاصل کی۔

یاد رہے تقسیم ملبوسات کی یہ دوسری کھیب چوکیال گاوں سے لے کر شمشاہ کھربوہ تک بسیج کے جوانان کے ذریعہ تقسیم کی گئی۔ علاقے کے لوگوں نے بسیج امام کی اس غریب پرور فعالیت کی سراہنا کرتے ہوئے ادارے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آیندہ بھی اس طرح کے رضاکارانہ کام انجام دے کر عام عوام کے لئے سہولیت فراہم کریں۔

بسیج امام کے رضاکاروں نے بھی علاقے کے عوام کے لئے آیندہ بھی اسی طرح کے پروگرام علاقے میں منعقد کرنے کی یقین دہانی کی

نظرات بینندگان
captcha