
ایکنا نیوز- آرکاین نیوز کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روھنگیا مسلمانوں کو اب تک شدید مشکلات در پیش ہے اور انکو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہیں۔
مذکورہ تنظیم کی رپورٹ کے مطابق انکی ٹیم کو میانمار میں مسلم تشدد زدہ علاقوں کے دورے کی اجازت نہیں دی گیی ہے جبکہ مسایل جوں کے توں موجود ہیں
بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے مذکورہ ٹیم کو مسایل کے حوالے سے بریفنگ دی ہے جسکے بعد ٹیم نے روھنگیا کیمپوں کا دورہ کیا اور مسایل سے آگاہی حاصل کی۔
اسلامی تعاون تنظیم کے نمایندے کا کہنا ہے کہ صورتحال امید افزا نہ ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش کیمپوں میں موجود روھنگیا مسلمان واپسی سے شدید خوفزدہ ہیں۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ برما کے حکومت نے انکی حفاظت یا باعزت واپسی کے حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ہے لہذا ضرورت ہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں انکی سیکورٹی کی ضمانت دی جائے۔
قابل ذکر ہے کہ برما میں حکومتی سرپرستی میں بودھسٹ شدت پسندوں کے مظالم سے لاکھوں روھنگیا جانے بچانے ہجرت کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں/.