ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، دن دیہاڑے بھرے بازار میں امام بارگاہ کا متولی قتل

IQNA

ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، دن دیہاڑے بھرے بازار میں امام بارگاہ کا متولی قتل

17:15 - February 02, 2018
خبر کا کوڈ: 3504149
بین الاقوامی گروپ: دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار دہشتگرد دن دیہاڑے بھرے بازار میں پستول کی مدد سے واردات کرتے ہیں اور باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔

ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایک بار تسلسل کے ساتھ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، آج دن دیہاڑے ڈیرہ اسماعیل خان کی شاہین مارکیٹ میں راہ چلتے امام بارگاہ کے متولی موتی اللہ المعروف موتی کو چار حملہ آوروں نے بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا، واقعہ کے بعد واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی.

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار دہشتگرد دن دیہاڑے بھرے بازار میں پستول کی مدد سے واردات کرتے ہیں اور باآسانی فرار ہوجاتے ہیں، واقعے کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخواہ اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ مقتول کو پانچ گولیاں ماری گئیں، اطلاعات کے مطابق مقتول کے پانچ بچے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha