امریکہ میں مسلمانوں پر حملوں کی تازہ رپورٹ

IQNA

امریکہ میں مسلمانوں پر حملوں کی تازہ رپورٹ

8:01 - February 05, 2018
خبر کا کوڈ: 3504162
بین الاقوامی گروپ: امریکہ میں ہرپانچ افراد میں حملوں کا شکار ہونے والوں میں سے ایک ٹرمپ کے اسلامی مخالف اقدامات کے نتیجے کا اثر ہوتا ہے

امریکہ میں مسلمانوں پر حملوں کی تازہ رپورٹ

 

ایکنا نیوز- روزنامه هندوستان ٹایمز کے مطابق امریکہ میں جنوبی ایشیاء انجمن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے: ٹرمپ کا ایک سال پورا ہوا ہے اور اس عرصے میں انکے اقدامات کی وجہ سے مسلمانوں اور ایشیائی باشندوں بشمول ہندوں اور سیکھوں پر عرصہ حیات تنگ ہوتا جارہا ہے

 

رپورٹ میں لکھا ہے:  نومبر سال ۲۰۱۶ سے ۲۰۱۷ تک  ۳۰۲ نفرت انگیز جرایم کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جو سال گذشتہ کے مقابلے میں  ۴۵ فیصد کا اضافہ ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق ناین الیون کے بعد اب تک نفرت انگیز جرایم میں ریکارڈ اضافہ قرار دیا جا سکتا ہے۔

 

حملوں کا شکار ہونے والوں میں سب سے زیادہ باحجاب مسلمان خواتین ہیں جو چادر کی وجہ سے آسانی سے شکار بن جاتی ہیں۔

 

مذکورہ انجمن کے ڈاریکٹر سومان راگوناتان کا کہنا تھا:  ٹرمپ اور انکی کابینہ کی پالیسی اور اقدامات کا محور اسلام اور مسلمانوں کو خوفناک پیش کرنا ہے

 

انکا مزید کہنا تھا : خوفناک فائرنگ، مساجد پر حملہ، گھروں اور دکانوں پر حملہ اور اسکولوں میں مسلم بچوں کو اذیت دینے کے واقعات میں چشم گیر اضافہ ہوا ہے۔

 

راگوناتان کے مطابق ایک مثالی معاشرے کی تشکیل کے لیے ان نفرتوں کو ختم کرنا ہوگا ۔/

3688460

نظرات بینندگان
captcha