
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الامارات الیوم کے مطابق عرب امارات کے محمد نصر احمد پیدایشی طور پر معذوری کا شکار ہے۔ انکی بصارت کمزور اور جسم کی نشوونما مشکلات سے دوچار ہے
ہائی اسکول کے طالب علم نصراحمد نے معذوری کے باوجود عزم محکم سے نو سال کی عمر سے دبئی کے قرآنی مرکز میں حفظ قرآن پر کام شروع کیا ۔
انکا اس بارے میں کہنا تھا: «نظر کی کمزوری کی وجہ سے میں نے تلاوت کی کیسٹیں سن کر حفظ پر کام شروع کیا اور پھر
آئی پیڈ وغیرہ لیکر فونٹ بڑھے کرکے میں نے حفظ پر کام جاری رکھا »
محمد نصر احمد کا کہنا تھا: بعض سورتوں کو داستان کی وجہ سے صرف ایک بار پڑھ کر میں نے حفظ کرلیا۔
معذورحافظ اب تک «دبیی ایوارڈ»، « شیخ لطیفه قرآنی ایوارڈ» اور « امالقیوین قرانی ایوارڈ» میں شرکت اور نمایاں مقام حاصل کرچکے ہیں۔
«رأس الخیمه» مقابلوں کے ججز نے انکی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے انہیں اسپشل افراد کی بجائے عام افراد کے مقابلوں میں شامل کرلیا ہے
قابل ذکرہے کہ اٹھارویں قرآنی مقابلہ «رأسالخیمه» میں مختلف اقوام کے طلبا شریک ہیں ۔
ان مقابلوں کے پہلے مرحلے میں ۱۵۵۰ طلبا اور طالبات شریک تھیں جنمیں سے ۳۵۷ فاینل مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں/.