بین الاقوامی گروپ: سعودی عرب کے شہر دمام کے شیعہ نشین علاقے میں پرانے اور پھٹے قرآنوں کی مرمت کے لیے «تعظیم» کے عنوان سے پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- سعودی اخبار روزنامه المواطن کے مطابق دمام شہر کے شیعہ نشین علاقے کی فلاحی انجمن «البِرّ» اور تبلیغی مرکز کے تعاون سے مذکورہ پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے
فلاحی انجمن «البِرّ» کے سیکریٹری سمیر بن عبدالعزیزکا اس بارے میں کہنا تھا: پروگرام کے تحت علاقے میں موجود تمام پرانے اور پھٹے نسخوں کو جمع آوری کے بعد انکی مرمت پر کام شروع کیا جائے گا
انجمن «دارالخیر» کے سیکریٹری حسین علی کا اس بارے میں کہنا تھا: اس حوالے سے شہر کے تمام مساجد اور مدرسوں کا اطلاع دی گیی ہے کہ وہ تمام متاثرہ قرآنی نسخوں کر جمع کرادیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی شہر «دمام» کے مشرقی علاقے «الشرقیه» میں شیعہ آبادی کی اکثریت ہے /.