ایکنا نیوز- روزنامه الخلیج کے مطابق انیسویں «شیخه هند بنت مکتوم» قرآنی مقابلے (آج سے) دبئی کے بین الاقوامی ایوارڈ ہال میں منعقد ہوں گے جو اٹھائیس فروری تک جاری رہیں گے۔
حاکم دبئی کے مشیر خاص ابراهیم محمد بوملحه جو مقابلوں کی نظارت کریں گے انکے مطابق خواتین اور مردوں کے الگ الگ مقابلوں کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گیے ہیں۔
انکا کہنا تھا : تمام قرآنی مراکز کے نمایندے مکمل ہوچکے ہیں جنکو ان مراکز نے باقاعدہ مقابلوں کے بعد منتخیب کیا ہے۔
حکم دبئی نے مقابلوں کو سخت قرار دیتے ہوئے کہا : قرآنی مقابلوں میں حفظ کے شبعے میں خاطر خواہ کوششیں ہوئی ہیں اور اس حوالے سے قرآنی مراکز اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
ثقافتی امور میں حاکم دبئی کے مشیر کا مزید کہنا تھا: انیسویں «شیخه هند بنت مکتوم» قرآنی مقابلوں میں مردوں کے شعبے میں چیاسٹھ جبکہ خواتین کے مقابلوں میں ۷۸ امیدوار شریک ہیں جبکہ خواتین کے اسپشل قاریوں کے شعبے میں انیس خواتین امیدوار شریک ہوں گی۔/