سعودی عرب؛ طلبا کے درمیان نویں قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

سعودی عرب؛ طلبا کے درمیان نویں قرآنی مقابلوں کا آغاز

6:45 - February 26, 2018
خبر کا کوڈ: 3504253
بین الاقوامی گروپ: ملک کے سب سے بڑے نویں قرآنی مقابلے سعودی شہر جدہ میں شروع ہوچکے ہیں

سعودی عرب؛ طلبا کے درمیان نویں قرآنی مقابلوں کا آغاز

ایکنا نیوز- ای اخبار «سبق» کے مطابق طلبا کا قرآنی مقابلہ جدہ میں شروع ہوچکا ہے جسمیں اکیس یونیورسٹیوں کے پانچ سو طلبا شریک ہیں۔

 

طلبا کے قرآنی مقابلون میں حفظ کل قرآن بمع تلاوت و تجوید، حفظ بیس پارے ہمراہ تلاوت و تجوید، حفظ دس پارے تجوید اور تلاوت اور حفظ پانچ پاروں کا مقابلہ شامل ہے جبکہ پوزیشن لینے والوں کے لیے پانچ لاکھ ریال مختص کیے گیے ہیں۔

 

مقابلوں کے لیے طلبا کی رجسٹریشن اور ابتدائی مقابلوں کے بعد اس مرحلے کے لیے ۵۰۰ طلبا کا انتخاب کیا گیا ہے۔

 

مقابلوں کے انچارج صلاح‌الدین باعثمان کا کہنا تھا: مذکورہ مقابلوں کو یونیورسٹی سطح پر ملک کے سب سے بڑے مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ طلبا کا قرآنی مقابلہ پانچ دن تک جدہ کی تربیتی یونیورسٹی میں جاری رہے گا۔/

3694297

نظرات بینندگان
captcha