مصر؛ قرآنی خدام کی عالمی کونسل کا اعلان

IQNA

مصر؛ قرآنی خدام کی عالمی کونسل کا اعلان

9:59 - March 26, 2018
خبر کا کوڈ: 3504363
بین الاقوامی گروپ: خدام قرآن کی عالمی کونسل معروف قرآنی شخصیات کی شرکت کے ساتھ مصر میں قایم کی جارہی ہے

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الیوم السابع کے مطابق مصر کے وزیراوقاف  محمد مختار جمعه نے اس کونسل کی تشکیل کے حوالے سے خبردی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: وزارت اوقاف کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ججز کے فرایض انجام دینے والے ماہرین کی شرکت کے ساتھ قرآن کونسل قایم کی جارہی ہے

 

وزیر اوقاف نے مزید کہا: قرآنی کونسل میں ملک کے اندر اور دیگر ممالک سے مختلف دانشوروں کی اس میں شمولیت کی دعوت دی جارہی ہے۔

 

محمد مختار جمعه کا کہنا تھا کہ اس عالمی قرآنی کونسل کی تفصیلات بین الاقوامی مقابلوں کے اختتام پر جاری ہوں گی۔

 

قابل ذکر ہے کہ مصر کے پچیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے گذشتہ روز شروع ہوچکے ہیں۔/

3701903

نظرات بینندگان
captcha