
ایکنا نیوز- رایٹرز کے مطابق تھریسامے نے پاکستانی نژاد مسلمان وزیر ساجد جاوید کو کابینہ میں شامل کرلیا ہے
قابل ذکر ہے کہ وزیر داخلہ امبرراڈ کے استعفے کے بعد مذکوہ اقدام اٹھایا گیا ہے، راڈ نے مسلم مہاجر پالیسیوں پر شدید اعترضات کے بعد استعفا پیش کیا تھا
پاکستانی نژاد وزیر چونکہ خود مہاجر فیملی سے تعلق رکھتا ہے اس حوالے سے امید کی جارہی ہے کہ مسلم مہاجر پالیسیوں پر احتجاج میں کمی آئے گی۔
جاوید ایک عرصے سے کنزرویٹو پارٹی کا رکن رہا ہے اور سال ۲۰۱۵ پر انہیں بہترین سیاست دان British Muslim Awards) کا ایوارڈ مل چکا ہے۔
جاوید کا والد بس ڈرائیور رہا ہے اور البتہ کیی اہم فنانس عہدوں پر بھی کام کرچکے ہیں ۔
برطانیہ میں اسلام دوسرا بڑا مذہب شمار کیا جاتا ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق اس ملک میں تین ملین مسلمان آباد ہیں۔/