
ایکنا نیوز- سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں جشن ولادت امام زمانہ (عج) میں گذشتہ روز منایا گیا جسمیں حجتالاسلام سیدعلی امامزاده نے خطاب کیا
نزار قطری در اسٹاک ہوم میں
قطرکے معروف منقبت خوان نزار قطری جو عربی، فارسی، انگریزی اور اردو پر عبور رکھتے ہیں انہوں نے سوئیڈن میں منقبت خوانی کا اعزاز حاصل کیا۔
سوئیڈن میں اسلامی مرکز کی سالگرہ کا جشن بھی منعقد ہوا جبکہ نیمہ شعبان کے حوالے سے «احیای مهدوی» پروگرام میں دعا و مناجات بھی شامل تھی۔
همبرگ
اسلامی مرکز ھمبرگ میں بھی گذشتہ شام ۱۹:۳۰ جشن میلاد اسلامی مرکز کی مسجد «امام علی(ع)» میں منایا گیا جس سے آیتالله رمضانی نے خطاب کیا اورمحمد قاضوی نے منقبت خوانی کی۔
سوئیزرلینڈ
اسلامی مرکز سویزرلینڈ میں رات ۱۹ کو جشن میلاد منایا گیا جس میں عاشقان اهل بیت(ع) کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ محفل سے حجتالاسلام والمسلمین خرمیان نے خطاب کیا۔
بیلجیم
بروکسل کے مھدیہ اسلامی مرکز میں امام زمانہ(عج) میں بھی جشن میلاد کا اہتمام کیا گیا جسمیں بچوں کی لیے تصویری نمایش شامل تھی۔
ڈنمارک
ڈنمارک کی امام علی(ع) مسجد میں بھی اهل بیت(ع) کے پیروکاروں نے امام آخر الزمان(عج) کی ولادت کا جشن منایا۔
برطانیہ
برطانیہ کے اسلامی مرکز میں جشن میلاد آج شام ۱۸:۳۰ منایا جارہا ہے جسمیں مختلف پروگرام شامل ہیں۔
اس پروگرام سے حجتالاسلام والمسلمین محمدعلی شمالی خطاب کریں گے جبکہ بچوں کے لیے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔
برلن
برلن کے اسلامی مرکز میں جشن میلاد حضرت مهدی(عج) جمعرات کوسات بجے منایا جائے گا جس سے حجتالاسلام والمسلمین نیکنژاد خطاب کریں گے۔
کینیڈا
کینیڈا کی انجمن تسنیم کے تعاون سے جشن میلاد امام عصر جمعے کو منایا جائے گا ، اعلان کے مطابق پروگرام شام چھ بجے کو «آلبرٹا» یونیورسٹی میں شروع گا جسمیں تمام عاشقان اهل بیت(ع) کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔/