استاد عثامنه نے طلباء قرآنی مقابلے کو منفرد قرار دے دیا

IQNA

استاد عثامنه نے طلباء قرآنی مقابلے کو منفرد قرار دے دیا

1:46 - May 02, 2018
خبر کا کوڈ: 3504521
بین الاقوامی گروپ: طلبا قرآنی مقابلوں کے جج سمیح خالد احمد عثامنه جو ۶۴ بین الاقوامی مقابلوں میں خدمات انجام دیں چکے ہیں انہوں نے طلبا قرآنی مقابلوں کو بہترین قرار دیا

استاد عثامنه ایکنا سے:طلباء قرآنی مقابلہ منفرد تھا

ایکنا نیوز سے گفتگو میں طلبا قرآنی مقابلوں کے جج سمیح خالد احمد عثامنه نے مقابلوں کے میعار کو سراہتے ہوئے کہا : میں  ۶۴ بین الاقوامی مقابلوں میں جج رہ چکا ہوں مگر اس مقابلے میں بعض خصوصیات قابل تعریف ہیں

 

انکا کہنا تھا: ایک ہی ہال میں تمام ججز اور امیدواروں کی دوستانہ محفل ،گفتگو اور پیار و محبت کا ماحول قابل تعریف ہے۔

 

استاد خالد عثامنه نے مزید کہا کہ ہر امیدوار تلاوت کے بعد جج سے گفتگو کرتے اور ججز اہم نکات کو موقع پر وضاحت سے پیش کرتے جو بہترین طریقہ کار ہے۔

 

اردن کے جج نے طلبا قرآنی مقابلوں کے بہترین دوستانہ ماحول کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا : میرے لیے تمام مقابلوں میں شرکت کے بعد اس طرز کے مقابلے نے کافی متاثر کیا۔

 

عثامنه نے مزید کہا : ججز کی بہترین رہنمائی سے طلبا نے ایک ہی بار غلطی کو درست کیا اور دوبارہ غلطی کی دہرائی نہیں کی جاتی۔

 

 

طلبا مقابلے کے جج نے مقابلوں میں مناسب اخراجات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ قرآن ہمیں فضول خرچی سے روکتا ہے اور اس کا عملی مشاہدہ اس مقابلے میں دیکھنے کو ملا۔

 

استاد عثامنه نے مقابلوں کو نشر کرنے کا فیصلہ قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مقابلہ ایک ورکشاپ کی مانند تھا جس کو دیکھنے سے قرآء کو سیکھنے میں مدد ملے گی۔

 

 

استاد عثامنه نے مزید کہا کہ قرآن پر عمل ہی میں مسلم دنیا کی مشکلات کا حل مل سکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جہالت ، پس ماندگی اور مشکلات کی اہم وجہ قرآن سے دوری ہے اور اس پر عمل کیے بغیر مسایل حل نہیں ہوسکتا ۔/

 

3710746

نظرات بینندگان
captcha