
ایکنا نیوز- آرکاین نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کے امور خارجہ کے وزیر نے اس بارے میں کہا :ستاون اسلامی ممالک کے نمایندوں کے دورے کے موقع پر کینیڈا کے وزیر امور خارجہ بھی شریک تھے جہاں تمام مذکورہ افراد نے بنگلہ دیش کے سرحدی علاقوں کا معاینہ کیا۔
انکا کہنا تھا : دورے میں بنگلہ دیش کے وزارت خارجہ کے اعلی عہدہ دار بھی شریک ہونگے۔
دوسری جانب انڈین پولیس نے چار روھنگیا مہاجرین کو گرفتار کرلیا ہے جو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوچکے تھے۔/