ٹی وی پر بے حیائی برداشت نہیں کریں گے،چیف جسٹس ثاقب نثار

IQNA

ٹی وی پر بے حیائی برداشت نہیں کریں گے،چیف جسٹس ثاقب نثار

14:55 - May 12, 2018
خبر کا کوڈ: 3504569
بین الاقوامی گروپ: ہم لوگ لبرل ضرور ہیں مگر اسلامی ملک میں اس قدر بے حیائی ہرگز برداشت نہیں کر یں گے۔

ٹی وی پر بے حیائی برداشت نہیں کریں گے،چیف جسٹس ثاقب نثارایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں محمد ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ٹی وی پر بے حیائی نہ دکھائی جائےاسے ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی میں پاکستانی نجی ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نےکیس کی سماعت کی ۔پاکستانی پروڈیوسرز اور فنکار عدالت میں پیش ہوئے۔

 
 

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا ٹی وی ایوارڈ تقریب میں خواتین کے کپڑے ناقابل قبول ہیں،سب سے زیادہ برائی ٹی وی دکھا رہاہے،انہوں نے فنکارعدنا ن صدیقی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ لبرل ضرور ہیں مگر اس قدر بے حیائی ہرگز برداشت نہیں کر یں گے۔

سپریم کورٹ نے پیمراسمیت تمام چینلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹی وی پر غیر ملکی مواد سے متعلق قانون اور عملدرآمد کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے

نظرات بینندگان
captcha