فلسطینیوں کی نسل کشی: امریکا نے سلامتی کونسل کی تحقیقات روک دی

IQNA

فلسطینیوں کی نسل کشی: امریکا نے سلامتی کونسل کی تحقیقات روک دی

11:31 - May 15, 2018
خبر کا کوڈ: 3504585
بین الاقوامی گروپ: غزہ میں فلسطینیوں کےقتل عام کی اقوام متحدہ کی تحقیقات میں امریکا رکاوٹ بن گیا۔ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر سلامتی کونسل کی مذمتی بیان اور تحقیقات کی درخواست امریکا نے بلاک کر دی

ایکنا نیوز- روسیا الیوم کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کےقتل عام کی اقوام متحدہ کی تحقیقات میں امریکا رکاوٹ بن گیا۔ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر سلامتی کونسل کی مذمتی اعلامیے اور تحقیقات کی درخواست امریکا نے بلاک کر دی۔ جس پر برطانیہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ مختلف ممالک  نے طاقت کےاستعمال سے گریز کا مطالبہ کردیا۔

اکثر ممالک نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہیں۔

دیگر یورپی ممالک بھی امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کی سخت مذمت کی ہے۔ فرانس اور برطانیہ نے بھی فلسطینیوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور اس کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینیوں کے جانی نقصان کا عالمی برادری نوٹس لے اور ذمہ داروں کو انجام تک پہنچانا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق کویت نے آج سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تاہم اسے منظوری نہ مل سکی، یہ اجلاس اب جمعرات کو ہوگا۔

نظرات بینندگان
captcha