ایکنا نیوز- سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم کے امام علی(ع) اسلامی مرکز میں جوانوں کے افطاری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- امام علی(ع) اسلامی مرکز اسٹاک ہوم کے مطابق پندرہ سے بیس سال کے جوانوں کے لیے افطاری پروگرام آج شام کو منعقد ہوگا ۔
نماز جماعت مغرب و عشا اور افطاری کے بعد جوانوں کے ساتھ دوستانہ نشست بھی پروگرام کا حصہ ہے۔
سوئیڈن میں جوانوں کی اسلامی تربیت کے لیے اس نشست میں شرکاء اپنی تجاویز اور مشورے پیش کرسکتے ہیں یا مرکز کے لیے تحریری شکل میں بھی تجاویز پیش کی جاسکتی ہیں۔