
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے alhurra.com؛ کے مطابق ریاست ویرجینیا کے شہر آرلینگٹن کے موحدین کلیسا میں چار سالوں سے مسلمان اسی کلیسا میں نماز جمعہ ادا کررہے ہیں۔
چار سالوں سے رمضان المبارک کے ایام میں مسلمان نماز مغرب و عشاء، تراویح بھی اسی کلیسا میں ادا کرتے ہیں اور اس کے بعد افطاری کا پروگرام بھی اس کلیسا میں کیا جاتا ہے۔
نہ صرف دعا و مناجات کی تقریبات بلکہ اس کلیسا میں اہم ایام میں محافل جشن ، میڈیکل کیمپس اور علمی نشستیں بھی اس کلیسا میں منعقد ہوتی آرہی ہیں جہاں مسلمان ، عیسائی اور یہودی باہم اتفاق و محبت سے ملکرپروگرام مناتے ہیں۔/