امریکہ نے داعش سے لڑنے والے تین عراقی گروہوں کو دہشت گرد قرار دے دیا

IQNA

امریکہ نے داعش سے لڑنے والے تین عراقی گروہوں کو دہشت گرد قرار دے دیا

15:50 - May 29, 2018
خبر کا کوڈ: 3504647
بین الاقوامی گروپ: ایوان نمائندگان نے ایک بل پاس کرکےعراق کے استقامتی گروہوں تحریک عصائب اہل حق، تحریک النجباء اور کتائب حزب اللہ کودہشت گرد قراردے دیا

ایکنا نیوز- شفقنا- امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل پاس کرکےعراق کے استقامتی گروہوں تحریک عصائب اہل حق، تحریک النجباء اور کتائب حزب اللہ کودہشت گرد قراردے دیا اور اب حتمی منظوری کے لئے اس بل کو سینیٹ میں بھیج دیا ہے۔


امریکی کانگریس نے عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجبا کو گذشتہ سال کے آخر میں دہشت گرد تنظیم قراردیا تھا۔ ابھی ان تینوں عراقی گروہوں کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن چونکہ یہ تینوں ہی گروہ الحشد الشعبی کی شکل میں اب قانون کے مطابق عراقی فوج کا حصہ بن گئے ہیں اس لئے خیال کیا جارہا ہے کہ امریکی کانگریس کے اس فیصلے پر بغداد کا ردعمل یقینی ہے۔


تحریک النجبا کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے اس سے قبل امریکی کانگریس کے فیصلے کے ردعمل میں کہا تھا کہ اگر امریکا عراق یا شام میں ہمارے خلاف کوئی حماقت کرے گا تو اس کا دنیا کے ہر کونے میں ہم مقابلہ کریں گے۔


عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے بھی جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں کہا ہے کہ ہم اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ داعش کے خلاف جنگ کرنے والوں کو مجرم قرار دیا جائے۔

نظرات بینندگان
captcha