
ایکنا نیوز- اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز، خانہ فرھنگ کویٹہ کے مطابق بانی انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ امام خمینی (رہ) کی 29 ویں برسی کے موقعہ پر باوقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کئی علمائے دین، اسلامی جماعتوں کے قائدین، دانشوروں، وکلاء، صحافتی برادری، اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین اور ایرانی سفارت کاروں نے شرکت کی۔

تقریب میں دانشوروں نے امام خمینی (رہ) اور علامہ اقبال کو عقیدت کا خراج نذر پیش اور انکے عرفانی،سیاسی اور فلسفی پہلووں کو زیر بحث لاتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے اسلامی بیداری میں اہم ترین کردار ادا کیا۔

کانفرنس کے علما نے امام خمینیؒ کے افکار کو ملت اسلامیہ کی تمام پریشانیوں کا حل قرار دیتے ہوئے شیعہ سنی مشترکات کو بروئے کار لانے اور اختلافات کو بالائے طاق رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
تقریب میں اسلامیہ کالج کے پرنسپل پروفیسرعبدالرشید علی زئی ، امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق هاشمی امیر ، سید حبیب الله شاه چشتی ،امیر تحریک منهاج القرآن بلوچستان، محمد جمعه اسدی پرنسپل جامعہ علمیه امام صادق (ع)، معروف دانشور ڈاکٹر عطا الرحمن، کالم نگار امان اللہ شادیزیی اور ایرانی قونصلیٹ کے سربراہ آقا رفیعی سمیت دیگر اہم شخصیات اور مہمان شریک تھے۔
مقررین نے انقلاب اسلامی ایران کو اْمت مسلمہ کی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے اپنے کردار و عمل اور ایمان باللہ سے ایرانی قوم کو ایک اعلیٰ مقصد کیلئے ہر قسم کی قربانیوں پر تیار کیا۔ انہوں نے علامہ اقبال اور امام خمینیؒ کو ایک آفاقی شخصیات قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکے افکار کی روشنی میں فلسطین کی حمایت کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔
ایرانی قونصل جنرل نے تقریب میں رھبر معظم کے افکار اور امام کی شخصیت پرخطاب میں اسلامی دنیا کی حیات نو امام کی شخصیت کو موثر ترین فرد قرار دیا ۔
تقریب کے اختتام پر خانہ فرھنگ ایران کے سربراہ کوروش عقدایی نے افکار امام خمینی پر روشنی ڈالنے کے علاوہ تقریب میں شرکت پر سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔