
ایکنا نیوز- ترک نیوز ایجنسی «آناتولی» کے مطابق امریکی سول سوسایٹی کے زیراہتمام سینکڑوں امریکیوں نے فلسطین اور غزہ میں مظالم کے خلاف «شیکاگو» میں مظاہرہ کیا۔
مظاہرین ہاتھوں میں فلسطینی شہیدہ نرس «رزان نجار» کی تصاویر اٹھا کر صھیونی مظالم کا نمونہ پیش دنیا کو دکھا رہے تھے۔
مظاہرین «فلسطین پر قبضہ ختم کرو»، «قدس شریف، اسرائیل کا دارالخلافہ نہیں ہوسکتا»، «فلسطین آزاد ہوگا» اور «امریکہ و اسرائیل، قدس شریف سے نکل جاو» جیسے نعروں سے نفرت کا اظھار کرکے فلسطینوں سے ہمدردی کا مظاہرہ کررہے تھے۔
گذشتہ ایک مہینے سے فلسطینی امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے خلاف اور وطن واپسی مہم کے عنوان سے مظاہرے کررہے ہیں۔/