قطر؛قرآنی مقابلوں کا آخری مرحلہ

IQNA

قطر؛قرآنی مقابلوں کا آخری مرحلہ

14:56 - June 09, 2018
خبر کا کوڈ: 3504685
بین الاقوامی گروپ: قرآنی مقابلوں میں مراکش، مصر، الجزایر، گھانا، لیبیا اور شام کے نمایندے «کٹارا» ایوارڈ کے فاینل مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیے ہیں

قطر؛قرآنی مقابلوں کا آخری مرحلہ

ایکنا نیوز- ای اخبار الشرق؛ کٹارا ایوارڈ قرآنی مقابلہ «اپنی آواز کو قرآن کے ساتھ خوبصورت بنائے» کے عنوان سے کٹارا ثقافتی فاونڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے

 

قرآنی مقابلوں میں تیس ممالک سے مراکش، مصر، الجزایر، گھانا، لیبیا اور شام کے نمایندے  «کٹارا» ایوارڈ کے فاینل مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیے ہیں جنمیں سے اول تا پنجم کا اس مرحلے میں انتخاب ہوگا۔

 

چھبیس رمضان کو مراکش کے محمد عزیوی اور عبدالاله اتمنی ،مصر کے محمد نیازی عبدالعزیز ،الجزایر کے احمد حمدان بن الشیخ ،گھانا کے محمد جیلو،لیبیا کے محمد مفتاح بشیر اور شام کے یونس مهرا کے درمیان فاینل مقابلہ منعقد ہوگا۔

 

کٹارا ایوارڈ کے پہلے مرحلے میں ۵۵ ممالک کے ۱۴۲۹ امیدوار شریک تھے جنمیں ۱۸ عرب ممالک اور دیگر ممالک کے نمایندے شامل تھے۔

 

تمام امیدواروں سے انکی تین منٹ پر مبنی تلاوت کا فایل منگوایا گیا جنمیں سے ۱۰۰ کو رسمی طور پر مقابلوں میں شرکت کی دعوت دی گیی۔

 

ان مقابلوں کو قطر کے ٹیلی ویژن سے نشر بھی کیا جارہا ہے۔

 

کٹارا فاونڈیش کے مطابق اول تا پنجم پوزیشن کے لیے پندرہ لاکھ ریال انعام کا اعلان کیا گیا ہے جو بالترتیب

۵۰۰ هزار ریال ، ۴۰۰ هزار، ۳۰۰ هزار، ۲۰۰ هزار اور ۱۰۰ هزار ریال دیے جائیں گے۔

 

گذشتہ سال کے مقابلوں میں لیبیا کے عصام عبدالحفیظ عمر سالم ، مصر کے محمد مصطفی محمد عبدالرحمن ،مراکش کے آنس طورانی ،مصر کے  احمد عمر محمد نجار اور الجزایر کے احمد شاویش پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے تھے۔/

3720904

نظرات بینندگان
captcha