
ایکنا نیوز- بلیوپرنٹ نیوز کے مطابق پانچ سالہ شمس الدین محمد نے سعودی عرب کے حفظ قرآن مقابلوں میں دوم پوزیشن حاصل کرلی ۔
تین سال کی عمر میں حافظ بننے کا اعزاز رکھنے والے طالب علم اس سے پہلے علاقایی اورقومی مقابلوں میں بھی نمایاں مقام اور اعزازت حاصل کرچکے ہیں۔
شمس الدین چھ سال کا تھا جب انکے والدین دنیا سے چلے گیے اور کسی نے گود لیکر انہیں مدرسہ می بھیج دیا۔ کم عمری ہی میں انہوں نے اسلامی اور دنیوی تعلیم کا حصول شروع کردیا
انہوں نے حیرت انگیز طور پر تیزی سے سیکھنا شروع کیا اور کہا جاتا ہے کہ بہترین انداز میں بھی حفظ کیا جایے تو سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے مگر اس بچے نے صرف ڈیڑھ سال کی مدت میں حفظ قرآن مکمل کرلیا۔
مقامی مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد سال ۲۰۱۶ میں قومی مقابلوں میں مقام اول حاصل کیا. مقابلے میں صلاحیت دیکھ کر منتظمین نے انہیں سال ۲۰۱۷ کے لیے سعودی مقابلوں میں روانہ کیا.
پچاس ممالک کے نمایندوں میں کم عمر حافظ نے مقام دوم حاصل کیا اور عالمی طور پر معروف ہوگیے۔
انہیں حکومتی سطح پر متعدد بار انعامات اور اعزازات مل چکے ہیں اور قرآن کے سایے میں انہیں زندگی کی مشکلات سے رہائی مل چکی ہے۔/