ایکنا نیوز- آرکھاین نیوز کے مطابق انڈونیشین وزیر دفاع ریامیزارد ریاچوڈو نے نوسا-تینگارا میں ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ روھنگیا مسلمانوں پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جارہی ہے۔
انہوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ عدم توجہ کی صورت میں روھنگیا مہاجرین داعش کے دام میں گرفتار ہوسکتے ہیں۔
منگل کو انڈّونیشیاء؛ ملایشیاء اور فلپاین میں ہونے والے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا: دہشت گردی روکنے کے لیے ہم تمام تر کوششیں کررہے ہیں تاہم اس حوالے سے لازمی اقدامات کے لیے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔