IQNA

13:13 - August 07, 2018
خبر کا کوڈ: 3504932
بین الاقوامی گروپ: یوم عرفہ کے حوالے سے کوئٹہ کے گنج شہدا میں، دعایے جوشن کبیر اور دعائے عرفہ کا اہتمام کیا گیا ہے

پاکستان؛ ابوتراب اسکاوٹ کے زیر اہتمام سالانہ محافل دعا کا اعلان

ایکنا نیوز- گذشتہ سالوں کی مانند اس سال بھی ابو تراب سکاوٹس کے زیر اہتمام سالانہ محافل دعا کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔

دعائے جوشن صغیر دس اگست بروز جمعہ پانچ بجے، دعائے جوشن کبیر سترہ اگست بروزہ جمعہ پانچ بجے جبکہ دعائے عرفہ کی روح پرور تقریب نو ذی الجہ کو چار بجے  بہشت حضرت زینب میں منعقد ہوگی جس میں کویٹہ بھر سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین عاشقان اہل بیت کی شرکت متوقع ہے ۔

 

 پاکستان؛ ابوتراب اسکاوٹ کے زیر اہتمام سالانہ محافل دعا کا اعلان

قابل ذکر ہے کہ ہر سال دعائے عرفہ کی تقریب کی اس محفل میں شہر کے مختلف علاقوں سے عاشقان اہل بیت تشریف لاتے ہیں۔

 

اس تقریب میں تمام تمام مسلمان اشک بار آنکھوں سے اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی بخشش اور وطن عزیز پاکستان اور مسلمانوں کے حق میں خصوصی دعائیں مانگتے ہیں

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: