
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے newlebanon.info کے مطابق لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے ٹویٹ کیا ہے : چالیس سال ہوگیے کہ امام موسی صدر اور انکے دو ساتھی شیخ محمد یعقوب اور صحافی عباس بدرالدین گم ہوگیے ہیں اور اس روحانی شخصیت کی یاد اہم ہے اور ہم اس موقع پر عہد کرتے ہیں کہ لبنان میں بقائے باہمی اور وحدت کے لیے کوشش کرتے رہیں گے۔
حریری کا کہنا تھا کہ ہم امام موسی صدر کی گم شدگی کا مسئله تمام لبنانیوں کا مسئله ہے۔
لبنانی صدر میشل عون نے بھی پیغام میں کہا ہے: آج لبنان کی قومی بقاء اور مفادات کے لیے امام موسی صدر کا وجود اہم ہے۔
لبنانی وزیر خارجہ جبران باسیل کا کہنا تھا: آج بھی امام موسی صدر کے افکار زندہ ہیں اور لبنانی وحدت کا مجسمہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امام موسی صدر معمر قذافی کی دعوت پر اگست ۱۹۷۸ کو دورہ لیبیا کے موقع پر غایب ہوا اور آخری بار انہیں ۳۱ اگست کو دیکھا گیا تھا۔/