فرنچ اخبار: مسلم آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے

IQNA

فرنچ اخبار: مسلم آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے

12:39 - September 03, 2018
خبر کا کوڈ: 3505044
بین الاقوامی گروپ: فرنچ مسیحی اخبار «لاکروآ»لکھتا ہے: سال ۲۰۶۰ میں مسلمانوں کی تعداد ۳ ارب سے تجاور کر جائے گی

ایکنا نیوز- فرانس یورپی ممالک میں اہم مقام کا حامل ہے اور ہرسال حج کے موسم میں یہاں مسلمانوں کے حوالے سے تبصرے ہوتے رہتے ہیں۔ روزنامہ «لاکروآ» حج کے حوالے سے ایک مقالے میں لکھتا ہے : سال ۲۰۶۰ میں مسلمانوں کی تعداد  ۳ ارب سے بڑھ جائے گی

 

اخبار، ریڈیو «آر ٹ ال» کے حوالے سے پیو کے ایک حالیہ سروے  پر اشارہ کرتا ہے جسمیں کہا گیا ہے کہ سال ۲۰۶۰ میں مسلمانوں کی تعداد تین ارب کراس کر جائے گی جبکہ سال ۲۰۱۰ کے مطابق مسلمانوں کی کل آبادی ایک ارب ساٹھ کروڑ کے لگ بھگ ہے اور عیسائی مذہب کے بعد اسلام دوسرا بڑا مذہب شمار ہوتا ہے۔

 

مقالے میں مزید لکھا ہے: مسلمانوں کی بیاسٹھ فیصد آبادی ایشیاء میں ہے اور میڈل ایسٹ کے ساتھ شمالی افریقہ میں مسلمانوں کی کثرت موجود ہے جبکہ مجموعی طور پر دنیا کے ۴۹ ممالک میں مسلمانوں کی اکثریتی آبادی موجود ہے۔/

3743171

نظرات بینندگان
captcha