
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے سوئیز اینفو کے مطابق " اسلام اور سوسایٹی" مرکز کے تعاون سے کورس منعقد کیا جارہا ہے
جسکا مقصد ہسپتالوں اور اولڈ ہاوسز میں اسلامی طرز کی خدمات سے مسلمانوں کو مستفید کرانا مقصود ہے۔
زیورخ میں اس کمی کو محسوس کرکے اسلام شناسی کے ماہرین کی زیرنگرانی کورس کو منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
«عوامی مشارکت اور بین المذاہب ہم آہنگی» کو اسلامی مراکز کے علاوہ زیوریخ کے دو اہم کلیساوں کی معاونت اور حمایت بھی شامل ہے۔
اس کورس میں چھ مرد اور چھ خواتین کو نرسنگ اور اسلامی طرز رفتار کے ساتھ ٹریننگ دیا جائے گا۔/