مسلمانوں پر تشدد کی خبریں دینے والے صحافی قید

IQNA

مسلمانوں پر تشدد کی خبریں دینے والے صحافی قید

16:35 - September 03, 2018
خبر کا کوڈ: 3505049
بین الاقوامی گروپ: روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کی خبریں دینے والے رایٹرز کے دو صحافیوں کو میانمار کی ایک عدالت نے سات سال قید کی سزا دے دی ہے

ایکنا نیوز- رایٹرز العربیہ کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کی خبریں دینے والے دو صحافیوں کو میانمار کی ایک عدالت نے سات سال قید کی سزا دے دی ہے۔ صحافی وا لون اور کیاو او ایک غیرملکی خبر رساں ادارے کے لئے کام کرتے ہیں۔

عدالت کا کہنا ہے دونوں صحافی ملکی رازوں سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہیں سرکاری دستاویزات کے ساتھ گرفتار کیا گیا جو انہیں کچھ دیر پہلے پولیس افسروں نے دی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور پولیس نے انہیں پھنسایا ہے۔ انہیں گذشتہ سال دسمبر میں گرفتار کیا تھا اور عالمی میڈیا میں اس کی مذمت کی گئی تھی۔ 

قابل ذکر ہے کہ رخاین صوبے میں حکومتی سرپرستی کے ساتھ روھنگیا پر مظالم کی وجہ سے اب تک لاکھوں لوگ جان بچانے کے لیے بنگلہ دیش فرار ہوچکے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha