ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان میں اقلیتوں کے کردار پر پابندی عائد کردینی چاہیے؟ کیا پاکستان میں اقلیتوں کو اٹھا کر ملک سے باہر پھینک دیا جائے؟۔
انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کس قسم کے لوگ ایسی باتیں کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاطف میاں وہ شخص ہیں جن سے متعلق کہا جارہاہے کہ وہ آئندہ پانچ سال میں امن کا نوبل اعزاز جیتے گا۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انہیں مالیاتی مشاورتی کونسل کا رکن تعینات کیا گیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل یا کسی اور شعبے کا رکن مقرر نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقلیتوں کا بھی اتنا ہی ہے جتنا کہ اکثریت کا‘