کروشیا؛ پچیسویں قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

کروشیا؛ پچیسویں قرآنی مقابلوں کا آغاز

6:20 - September 29, 2018
خبر کا کوڈ: 3505149
بین الاقوامی گروپ: قرآنی مقابلوں میں بیالیس ممالک سے پچھتر قرآء اور حفاظ شریک ہیں

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے alghad.com؛ کے مطابق کروشیا کے پچیسویں بین الاقوامی مقابلے زاگرب کے اسلامی مرکز میں شروع ہوچکے ہیں

 

زاگرب شہر کے مفتی «عزیز حسنویچ» نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا: غیر اسلامی ملک میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ شمار کیا جاتا ہے۔

 

انہوں نے رواداری اور وحدت کو قرآنی پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کروشیا کے مسلمانوں کے ساتھ زندگی خوبصورت اور حسین ہے۔

 

پچیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں  حفظ کل، حفظ ۱۵ پارے، حفظ ۵ پارے اور حسن قرائت کے مقابلے شامل ہیں ۔

 

مقابلہ حسن قرآت میں «کاظم آذر پیرا » اور حفظ میں «محمد رسول تکبیری » اسلامی جمہوریہ ایران کی نمایندگی کررہے ہیں۔/

3750849

نظرات بینندگان
captcha