الازهر: خواتین پر تشدد حرام ہے

IQNA

الازهر: خواتین پر تشدد حرام ہے

9:48 - September 30, 2018
خبر کا کوڈ: 3505155
بین الاقوامی گروپ: جامعہ الازھر نے خواتین پر تشدد اور بالخصوص جنسی تشدد کو بد رفتاری کا مصداق قرار دیتے ہوئے حرام قرار دیا

ایکنا نیوز- میڈلسٹ آیی کے مطابق مصری مسلمانوں میں اہم کردار رکھنے والے ادارے نے سوشل میڈیا پر خواتین پر جنسی تشدد کے حوالے سے رد عمل ظاہر کیا ہے۔

 

پیغام میں کہا گیا ہے: الازهر ہر جگہ اور ہر مقام پر تشدد کو نادرست سمجھتا ہے اور جنسی تشدد خواتین کے حقوق اور آزادی پر حملے کے مترادف ہے لہذا ہر صورت میں ان پر جنسی تشدد حرام ہے۔

 

الازهر نے تمام اجتماعی اداروں سے کہا ہے کہ وہ عوامی آگاہی پھیلانے کے حوالے سے کردار ادا کریں تاکہ خواتین پر تشدد کی روک تھام  ممکن بنایا جاسکے۔

 

سال ۲۰۱۴ میں مصر میں ایک قانون بنایا گیا تھا جسکے مطابق خواتین پر جنسی تشدد پر ۵ سال کی سزا مقرر کی گیی تھی تاہم اس پر بہت کم عمل ہوا ۔

 

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق سال ۲۰۱۳ سے خواتین پر تشدد کے خلاف خصوصی فورس نے کام شروع کیا تاہم مجرموں کو سزا دینے کے اقدامات کم نظر آئے ہیں۔

 

سال گذشتہ ایک ویڈیو میں لبنانی باشندے کی شکایت وایرل ہویی تھی جسمیں کہا گیا کہ انکے ساتھ جنسی بدرفتاری کی گیی ۔ کہا جاتا ہے کہ قاہرہ کو خواتین کے ساتھ بدرفتاری کے حوالے سے خطرناک شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔/

 الازهر: خواتین پر تشدد حرام ہے

3751205

نظرات بینندگان
captcha